الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الأمين وعلى آله وصحبه أجمعين!
اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں ‘ ان میں ایک عظیم نعمت رسول گرامی کی بعثت ہے ‘ اللہ نے آپ کو مکارم اخلاق کی تکمیل کے لئے مبعوث فرمایا‘ آپ کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا‘ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں اخلاق حسنہ کو بڑی اہمیت وفضیلت حاصل ہے ‘ اسلامی اخلاق کے اندر دین کے تمام گوشے شامل ہیں‘ یہ ایسا نظام اخلاق ہے جو انسانی زندگی کے ہر شعبہ کو محیط ہے ‘ اور چونکہ تربیت کا دار و مدار اخلاق واقدار کی تعلیم پر ہے ‘ اس لئے نئی نسل کو اسلامی اقدار وروایات کی روشنی میں تربیت دینے کے لئے اسلامی اخلاق کے اصول ومبادی سے واقف ہونا ضروری ہے ‘ اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد الحازمی / حفظہ اللہ ‘ سابق استاد جامعہ اسلامیہ ‘ مدینہ منورہ نے أصول الأخلاق الإسلامية کے نام سے ایک مؤقر کتاب تصنیف کی ‘ جس کے اندر اسلام کے نظام اخلاق پر تفصیل سے مدلل گفتگو کی گئی ہے ‘ اسلامی اخلاق کے اصول ومبادی کو شرح وانبساط کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے‘ ہر نقطہ پر دلائل پیش کئے گئے ہیں‘ نصوص شرعیہ سے استدلال کیا گیا ہے ‘ اور سیرت طیبہ اور حیات صحابہ کو ملحوظ خاطر رکھ کر اس کے مشتملات ترتیب دئے گئے ہیں ‘ جن کی تفصیل درج ذیل:
یہ کتاب تمہید‘ تین ابواب اور خاتمہ پر مشتمل ہے‘ ہر باب کے تحت چند مبا حث ہیں ‘ جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
پہلا باب: اخلاق: مفہوم ‘ اصول ‘ حدود
اس کے تحت سات مباحث ہیں:
پہلا مبحث : اخلاق کا معنی ومفہوم
دوسرا مبحث: اخلاق کے ضوابط
تیسرا مبحث: اخلاق کے حدود
چوتھا مبحث: اخلاق کے اصول ومبادی
پانچواں مبحث: اسلامی اخلاق کی بنیادیں
چھٹا مبحث: اخلاق کے آداب وفضائل
ساتواں مبحث: تربیت کی اخلاقی بنیادیں
دوسرا باب: اخلاقی برائیاں
اس کے تحت پانچ مباحث ہیں:
پہلا مبحث: اخلاقی برائیوں کی تعریف اور اس کے اصول وضوابط
دوسرا مبحث:اخلاقی برائیوں کے انواع واقسام
تیسرا مبحث:اخلاقی انحرافات کے اسباب
چوتھا مبحث: اخلاقی انحرافات کے تئیں مختلف الجہات ذمہ داریاں
پانچواں مبحث: اخلاقی برائیوں کے علاج کا اسلامی منہج
تیسرا باب: امت مسلمہ پر اخلاقی برائیوں کے اثرات
یہ باب سات مباحث پر مشتمل ہے:
پہلا مبحث: دینی اثرات
دوسرا مبحث: امن وسکون سے متعلق اثرات
تیسرا مبحث: صحت وتندرستی سے متعلق اثرات
چوتھامبحث: نفسیاتی اثرات
پانچواں مبحث: سماجی اثرات
چھٹا مبحث: خاندانی اثرات
ساتواں مبحث: معاشی اثرات
خاتمہ
وصلى اللہ وسلم على نبینا محمد وعلى آلہ وصحبہ وسلم تسلیما کثیرا إلى یوم الدین۔